28 اکتوبر 2016 - 11:43
وزیر اعظم نوازشریف سے قطر کے وزیر دفاع کی ملاقات

پاکستان کے وزیر اعظم نے قطر کے ساتھ تعلقات میں فروغ پر زور دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ فوجی اوردفاعی ساز و سامان کے شعبے میں دونوں ممالک کا تعاون ممکن ہے۔ انہوں نے ان تعلقات میں فروغ لانے پر بھی زور دیا۔

اس دوران قطر کے وزیر دفاع نے بھی پاکستان کو اس ملک کا اسٹریٹیجک پارٹنر قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان سے جے ایف 17 لڑاکا طیارے خریدنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

قطر کے وزیر دفاع نے اپنے دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف، دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین اور پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل پاکستانی صدر ممنون حسین کے دورہ قطر کے موقع پر بھی دونوں ممالک نے دفاعی اور فوجی شعبے میں تعاون پر زور دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169